Kids Stories Online

Breaking News
recent

عشق رسول اللہ علیہ و آ لہ و سلم کا عجیب واقعہ KIDS STORIES.ONLINE

عشق رسول اللہ علیہ و آ لہ و سلم کا عجیب واقعہ

شیخ الا اسلام حضرت علامہ ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ علیہ فر ما تے ہیں کہ میں اس زمانہ میں حج کے بعد مدینہ منورہ گیا ہم لوگوں نے کھانا کھانے کے بعد دستر خوان کو لے ایک ڈھیر پر
جھاڑ دیا تا کہ روٹی کے بچے ٹکڑوں اور ہڈیوں کو جانور کھا جائیں۔۔۔۔
تھوڑی دیر کے بعد جب میں اپنے کمرے سے باہر نکلا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہایک خوبصورت نو سال کا بچہ ان ٹکڑوں کو چن چن کر کھا رہا ہے مجھے افسوس ہوا۔۔۔ بچے کو
ساتھ کے کر قیام گاہ میں آیا اور اسے پیٹ بھر کے کھانا کھلا یا کیو نکہ میں ایسی ہستی کے شہر میں تھا جو غربیوں کا والی اور غلا موں کا مولیٰ تھا۔۔۔۔
میرے اس بر تاوں کو دیکھ کر بچہ بے حد متا ثر ہوا میں نے چلتے وقت اس سے کہا کہ بیٹے تمہارے والد کیا کرتے ہیں؟
اس نے کہا میں یتیم ہوں۔۔۔ میں نے کہا بیٹے میرے ساتھ ہندوستان چلو گے؟؟

عشق رسول اللہ علیہ و آ لہ و سلم کا عجیب واقعہ


وہاں میں تم کو اچھے اچھے کھانے کھلاوں گا۔۔ عمدہ عمدہ کپڑے پہناوں گا۔۔۔ اپنے مدر سے میں تعلیم دوں گا۔۔ جب تم عالم فاضل ہو جاو گے تو میں خود تم کو یہاں کے کر آوں گا اور تمہیں

تمہاری والدہ کے سپرد کردوں گا۔۔۔ تم جاو اپنی والدہ سے اجازت لے کر آو۔۔۔۔ لڑکا بہت خوش ہوا اور اچھلتا کودتا اپنی والدہ کے پاس واپس گیا۔۔۔وہ بیچاری بیوہ دوسرے بچوں کے اخراجات سے پہلےہی پریشان تھی اس نے فورا اجازات دے دی ہے پھر پوچھنے لگا کہ آپ کے شہر میں چنے ملتے ہیں؟
مولانا عشمانی نے بتایا یہ ساری چیزیں وافرمقدار میں تمہیں ملیں گی۔۔۔ مولانا کا بیان ہے کہ میری ٹھٹک کر رہ گیا۔۔۔ سرکاری دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے
روضہ مبارک کو دیکھا اور مسجد کے دروازے کو۔۔۔ اور پوچھا کیا کہ بابا یہ دروازہ اور روضہ بھی وہاں ملے گا؟
میں نے اس سے کہا کہ بیٹا اگر یہ وہاں مل جاتا تو میں یہاں کیوں آتا،، لڑکے کے چہرے کا رنگ بدل گیا،،، میری انگلی چھوڑدی بابا تم جاو۔۔۔ اگر یہ نہیں ملے گا تو میں ہر گز ہرگز اس
دروازے کو چھوڑ کر نہیں جاوں گا۔۔۔ بھوکا رہوں گا۔۔۔ پیاسا رہوں گا۔۔۔ اس دروازہ کو دیکھ کر میں اپنی بھوک اور پیاس بجھاتا رہوں گا۔۔۔ جس طرح آج تک بجھاتا رہا ہوں۔۔ یہ
کہ کر بچہ رونے لگا اور اس کے عشق کو دیکھ کر میں بھی رونے لگ گیا۔۔۔

اللہ کی یاد اور شیطان کی چال

If you like my post kid stories online please share them with all your friends. Thank you so much.

No comments:

Theme images by Silberkorn. Powered by Blogger.