Kids Stories Online

Breaking News
recent

شیر کا گھر KIDS STORIES.ONLINE

 

  شیر کا گھر

شیر پور کا گاوں دریا سے زراہٹ کر آباد تھا۔ گاوں اور دریاکے درمیان سر سبز کھیت تھے۔ دریا پار ایک جنگل تھا، سج میں جنگل کا بادشاہ شیر رہتا تھا اور اس کے ساتھ اور بھی کئی شیر اپنی اپنی کچھار میں دہاڑا کرتے تھے۔ دریا کو کشتی کے زریعے عبور کیا جاتا تھا ، کیوں کہ دریا پر کوئی پل نہ تھا۔ شیر پور میں ایک بڑھئی رہتا تھا، جو اپنے کام میں استاد مانا جاتا تھا۔ ایک دن اسے لکڑی کا پنجرا بنانے لے لیےلکڑی کی ضرورت تھی۔ اس نے علی الصبح اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور دریا کے پار جنگل میں چلا گیا۔ ایک درخت سے لکڑی کاٹی اور پنجرا بنانے لگا۔ وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ ایک شیر آگیا اور بولا: " بڑے میاں! کیا بناتے ہو؟ "
بڑھئی نے جواب دیا: " جنگل کے بادشاہ کا گھر بنا رہا ہوں۔"
شیر نے کہا: " اس چھوٹے سے پنجرے میں ہم کیسے سما سکتے ہیں ؟"

بڑھئی نے کہا: " جنگل کے بادشاہ ! اس میں داخل ہو کر دیکھ لیجیے۔"
شیر کا گھر

No comments:

Theme images by Silberkorn. Powered by Blogger.